Dec ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحد پر نگرانی بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک میں ہونے والے ستانوے فی صد دہشت گردانہ حملے افغانستان کے ذریعے انجام پاتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ہونے والے ایک سو اٹھائیس دہشت گردانہ حملوں سے ایک سو پچیس حملوں میں دہشت گردوں نے افغانستان کی سرزمین استعمال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں افغانستان و پاکستان کی سرحد پر نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں ایک بار پھر افغان مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کیا۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مزید اقدامات کے امریکی مطالبات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ امریکیوں کو ہماری تشویش کو بھی محسوس کرنا چاہیے۔

ٹیگس