Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے امریکی ڈرون طیارے مار گرانے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈورن طیاروں کو مار گرائے گا۔

پاکستان کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ امریکا سے عملی طور پر لڑائی ہمارے مفاد میں نہیں مگر ہم نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ اگر اس کے ڈرون طیارے پاکستان کے اندر آئے تو انھیں مار گرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی مداخلت کرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ملک کی سالمیت و خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
پاکستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا سے ہتھیار نہ ملنے پر ہم خود اپنے ہتھیار تیار کر رہے ہیں اور ہم پانچویں جنریشن کا جہاز بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ سن دو ہزار بیس تک اپنی ضروریات خود پوری کرنے حتی دنیا کو ہتھیار فروخت کرنے کے قابل ہو جائے گی۔