Dec ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اشارہ

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالات سے فائدہ اٹھانا پڑا تو اپنے سیاسی فائدے کے لیے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں لیکن ابھی ایسا کچھ طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یہ سکت نہیں ہے کہ وہ کے پی یا سندھ کی حکومت ختم کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ہے ۔اس کا جو حشر کیا ہے ، وہ اس کا جشن منا رہے تھے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگراسمبلیوں سے استعفے دیئے گئے تو یہ بڑا مایوس کن اقدام ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پیپلز پارٹی سندھ میں استعفے نہیں دیں گی ۔

ٹیگس