Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی سازشوں کے مقابلے میں اتحاد پر تاکید

پاکستان کی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے امریکی سازشوں کے مقابلے اور فلسطین کی حمایت میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسلمانوں میں اختلافات اور دشمنی کو ہوا دینا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیںخورشید شاہ نے پاکستان سمیت اسلامی ملکوں کے بارے میں امریکہ کے دوغلے رویئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر کو شیطان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکا کے شیطان صفت صدر کی مذموم سازشوں کو ناکام بناسکتا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلے کو خطے میں بدامنی میں اضافے کا باعث قرار دیتے ہوئے اسلامی ملکوں سے سخت ردعمل ظاہر کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب افغانستان کی پارلیمنٹ نے بھی اپنے ایک بیان میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بیان میں حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ، امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک کے لیے معطل کردے جب تک امریکہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان نہیں کرتا۔

ٹیگس