Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان اسمبلی مستعفی

پاکستان میں پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو پیش کردیئے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 2 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پیر حمید الدین سیالوی کے اسسٹنٹ نواز نے اراکین اسمبلی نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ کے استعفے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروائے۔

واضح رہے کہ ان ارکان اسمبلی نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔  جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے استعفے اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ ان ارکان اسمبلی نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

 

ٹیگس