Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین کے حل پرتاکید

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابوعلی نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے، فلسطین اور کشمیر ایشوز کو پاکستانی عوام کی ایک جیسی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے، ہم کشمیر و فلسطین پر اپنے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے اور  نام نہاد قبضے کی حقیقت سے قطع نظر اصولی موقف پر قائم ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے،دونوں تنازعات کو پاکستان کی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ٹیگس