Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفے کی ڈیڈ لائن ختم

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کل ختم ہو گئی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفیٰ ہونے کے لیے 7 جنوری کی ڈیڈلائن کل آدھی رات ختم ہوگئی۔

حکومتی شخصیات کی جانب سے اپوزیشن کی ڈیڈلائن کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا جب کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پر کل جماعتی کانفرنس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی جس میں ملگ گیراحتجاج اور دھرنوں کا اعلان متوقع ہے، اس کے علاوہ لاہورسمیت مختلف شہروں میں بیک وقت دھرنوں کی تجویز بھی زیرغور ہے جب کہ احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا اعلان بھی ہوگا۔ تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے اگلے لائحہ عمل کے لئے دیگر پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

ٹیگس