Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی سفارتکاروں کو دھمکی آمیز خطوط

ذرائع کے مطابق لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ چوہنگ اور جوہر ٹاؤن کے افسران کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

امریکی سفارتکاروں کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، اگر پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو قونصلیٹ کا عملہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے۔

 امریکی قونصلیٹ کے اعلیٰ افسران کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کے لئے کیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ دھمکی آمیز خطوط امریکی قونصلیٹ کے خاتون سمیت 2 افسران کو ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں پھینکے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں وارداتوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے دونوں واقعات کی 2 الگ الگ ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ لاہور پولیس نے دونوں مقدمات سی ٹی ڈی کو بھجوا دیئے ہیں۔

امریکی سفارتکاروں کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے بعد ان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ٹیگس