Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ سے تعلقات کا خاتمہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مرتضی پویا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما مرتضی پویا نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے خاتمے کو پاکستانی عوام کے حق میں بہتر قرار دیا ہے۔

 ریڈیو ایران کی ورلڈ سروس سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما آغا مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے تعلقات بظاہر بہتر تھے اس وقت بھی پاکستان کے بارے میں امریکیوں کی رائے اچھی نہیں تھی۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان انٹیلی جینس تعاون کی معطلی کے بارے میں آغا مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات کا خاتمہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نےگزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے ٹوئٹ میں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی فوجی اور مالی امداد بھی روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس