Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار ملنے کی صورت میں امریکہ سے مختلف مسائل پر بات کروں گا۔

امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکا سے بات چیت کروں گا، ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔ امریکی صدر سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کو شکست دینے میں ناکامی پر ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا، لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو کوئی لینادینا نہیں تھا، سال نو پر ٹرمپ کا ٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں۔

ٹیگس