Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ، 7 فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرگولہ باری کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آج صبح دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی اہلکار ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک ہی ہندوستانی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔

پاکستانی فوج نے دعوی کیا کہ جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پاکستانی دعوے  پر ابھی تک ہندوستان کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس