Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لاھور میں اپوزیشن کا جلسہ جاری، مختلف رہنماؤں کا خطاب

پاکستان عوامی تحریک کی میزبانی میں لاھور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا جاری ہے جس میں وفاق اور صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن کے مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ آج ساری قومی سیاسی اور مذہبی قیادت تکریم انسانیت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ صرف جاتی امرا سے ہے۔ان کا اشارہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون  کے سربراہ میاں نواز شریف کے آبائی علاقے کی طرف تھا۔
انہوں نے میاں نوازشریف پر ملک کو کمزور کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا اجتماع بیس کروڑ عوام کی آواز ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک قائم و دائم رہے اور انصاف ملتا رہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی میزبانی میں اپوزیشن کا جسلہ ابھی جاری ہے جس سے مختلف سیاسی رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

ٹیگس