Jan ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں سے اب امریکا کو لڑنا پڑے گا

امریکی امداد کی بندش پر پاکستان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاسلام آباد میں مغربی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امداد روکی گئی تو دہشت گردوں سے لڑنے سے متعلق پاکستان کی صلاحیت متاثر ہوگی اور پھر ان دہشت گردوں سے امریکا کو لڑنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن خیراتی اداروں پر امریکا نے پابندی لگائی ہے ان کا کنٹرول حکومت سنبھال لے گی۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کا کوئی رسمی مطلب نہیں تاہم جس لہجہ میں بات کی گئی وہ ناقابل قبول ہے۔

ہم نے انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دی۔ اگر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، اتحادی معاونت فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو اس سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی ہماری صلاحیت کمزور ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ تسلیم کرنا چاہیے اور جن دہشتگردوں سے ہم نہیں لڑیں گے، ان سےامریکا کو لڑنا پڑے گا۔

ٹیگس