Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو پاکستان کا انتباہ

پاکستان نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر پاکستانی ٹھکانوں پر جاری حملوں پر ہندوستان کو خبردار کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں نئی دہلی کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے حکام کشمیر کی کنٹرول لائن پر جو بھی واقعہ رونما ہوتا ہے اس کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اسلام آباد کے خلاف الزامات عائد کرکے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔جموں میں فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم سات ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہندوستانی حکام اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کوقرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے سرحدی محافظین کی جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

ٹیگس