Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  •  خالد سجنا کی ہلاکت کے بعد، مفتی نور ولی  نیا نائب امیر مقرر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے دہشتگرد کمانڈرخالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرغنے ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا ہے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی ۔

دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔

ٹیگس