Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کےآرمی چیف کا دورہ افغانستان

پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

اس بار پاکستان کے آرمی چیف ایسے میں کابل گئے ہیں کہ جب افغانستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں پاکستان ملوث ہے تاہم پاکستان اس قسم کے الزامات کو رد کرتا ہے۔

ٹیگس