Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران علاقے کی ایک طاقت کی حیثیت سے سامنے آیا ہے، پاکستان

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے اسپیکر نے پشاور میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناست سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی ایک طاقت کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ مختلف مسائل و مشکلات خاص طور سے مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران اقتصادی ترقی کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انھوں نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایران کے کامیاب تجربات سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت منعقدہ اس تقریب میں پاکستان کے مختلف حکام، علما اور یونیورسٹی نیز دینی و علمی شخصیات شریک ہوئیں۔

ٹیگس