Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • فوج سعودی عرب بھیجنے کے بیان پاکستانی وزیر دفاع سے جواب طلب

پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے پاکستانی فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے کے فوج کے بیان پر وزیر دفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستانی فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے سے متعلق بیان پر چئیر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر دفاع خرم دستگیر سے جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے فوجی دستہ سعودی عرب بھیجنے کا اعلان پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد کیا ہے۔

رواں ماہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نےپاکستانی وزیردفاع خرم دستگیر سے کہا ہے وہ اس سلسلے میں پیر کو ایوان میں جواب دیں۔ پاکستانی آرمی چیف اور سعودی سفیر کی ملاقات کے بعد آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فوج کا ایک دستہ سعودی عرب بھیجا جارہا ہے جو وہاں ٹریننگ کے فرائض انجام دے گا۔

انیس سو اسّی کے عشرے کے آغاز سے پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔