Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی طیارے کے حادثے پرپاکستان کی تعزیت

پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اس حادثے پر دکھ اور افسوس ہوا۔

دنیا کے کئی ممالک من جملہ چین ،شام،لبنان سمیت روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ اتوار کی صبح تہران سے یاسوج جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام چھیاسٹھ مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق ہو گئے۔

ٹیگس