Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکلاء ہلاک

سیشن کورٹ میں لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں آج صبح ہونے والی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں  آج صبح مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے مشین گن، پستول اوردرجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے جب کہ علاقے کوگھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔

ٹیگس