Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • چابہار اور گوادر بندرگاہوں میں رابطہ ایران و پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آزاد تجارت اور چابہار گوادر بندرگاہوں کے درمیان رابطے کو ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کا اہم اسٹریٹجک ذریعہ قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو کراچی میں ایران پاکستان تجارتی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ تہران، پاکستان کے مفادات کو خطرے سے دوچار نہیں ہونے دے گا اور اسے امید ہے کہ پاکستان بھی ایسا ہی کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران توانائی کے شعبے میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے اور تہران نے پاکستان کی توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے گیس پائب کے منصوبے پر دو ارب سے زائد ڈالر کے اخراجات کئے ہیں جبکہ ایران، پاکستان کو دو ہزار میگاواٹ بجلی سپلائی کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ اسلام آباد کے بعد ایران پاکستان تجارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کے روز اس ملک کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی پہنچے ہیں۔

ٹیگس