Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • کراچی: جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز پر حملے کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار اور 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکری پاڑہ میں رات سوا 8 بجے کے قریب رینجرز کی جانب سے معمول کا گشت کیا جا رہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا ایک اہلکار فواد حسین ہلاک اور دیگر 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5  دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے دستی بم، 3 آوان بم، ایک نائن ایم ایم پستول ، میگزین اور4 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، مارے جانے والوں کا تعلق غفار ذکری گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

گورنر سندھ نے رینجرز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

ٹیگس