Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

پاکستان کےوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی اور افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد سے نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے بارے میں اپنے ملک کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ افغانستان میں  قیام  امن سے براہ راست پاکستان کو فائدہ ہوگا۔میڈیا رپورٹوں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم غیر متوقع دورے پر واشنگٹن گئے ہیں اور امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ان کی ملاقات بھی پاکستان کی درخواست پر انجام پائی ہے۔امریکہ میں دونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سخت کشیدہ چلے آرہے ہیں۔امریکی صدر نے اپنی افغان پالیسی کا اعلان کرتے وقت پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔