Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کر دی

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافے کے بعد اسلام آباد نے نئی دہلی کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی کر دی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق  حکومت پاکستان نے گزشتہ دنوں نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر کو صلاح و مشورے کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا اور اب انہیں غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ جب تک نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مشکلات حل نہیں ہو جاتیں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہندوستان نہیں بھیجا جائے گا۔
مذکورہ ذریعے کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی سطح کم کر دی ہے اور اب نئی دہلی میں متعین ناظم الامور، سفارتی معاملات کی نگرانی کریں گے۔
پاکستانی عہدیدار نے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد ہندوستانی انٹیلی جینس کے تعاون سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کر رہے ہیں اور ہماری شکایات کے باوجود حکومت ہندوستان اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔