Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  •  پاک و ہند کے مابین تعلقات کے لیے مسائل کا حل ضروری

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اکثر و بیشتر خراب رہتے ہیں۔

پاکستانی فوج کےترجمان میجر جنرل آصف غفور نےغیر ملکی اخبار کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین پر امن تعلقات کے لیے تمام اہم مسائل  کا حل ضروری ہے، پاکستان اور ہندوستان دونوں جوہری طاقت ہیں جب کہ بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

پاکستانی فوج کےترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں، موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، 75000 پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹیگس