• پاکستان میں زائرین کو درپیش مسائل

پاکستان میں زائرین کی مشسکلات دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس پر اس ملک کے عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر اور مسؤل امور حج و زیارات علامہ مظہر عباس علوی نے نجف اشرف، کربلائے معلی اور مشہد مقدس جانے والی 5 بسوں کے قافلے کو پولیس کی طرف سے بلوچستان میں داخلے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اس غیر قانونی اقدام کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میانوالی اور بھکر سے جانے والی 5 بسوں کو ضلع ژوب میں بے بنیاد اورغیر قانونی جواز پر روک لیا گیا جو پولیس اور حکومت بلوچستان کا غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے، ملک کے کسی بھی حصے میں جانے کیلئے کسی شہری کو این او سی کی ضرورت نہیں ہے، سینکڑوں افراد کو بلوچستان داخلے سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی زائرین کے مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ زائرین کو بلوچستان میں داخلے سے روکا جائے۔ ایسے کسی جواز کو ہر گز تسلیم نہیں کریں گے۔

Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
کمنٹس