Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں دھماکہ، تین ہلاک

پاک - ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز پاکستان - ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے چاغی میں راجے کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر پک اپ گاڑی کے چڑھنے سے زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور خان محمد زخمی ہوا۔ یہ افراد پاکستان سے ایران میں داخل ہونے جا رہے تھے۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزی کی تلاش میں اور زندگی بہتر بنانے کے لئے سیکڑوں پاکستانی اپنی جان خطرے میں ڈال کر غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد سے غیر قانونی طور پر ترکی اور پھر یورپ منتقل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کے سرحدی علاقے تفتان میں زائرین پر خود کش حملہ بھی ہوا تھا جس میں درجنوں زائرین شہید و زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس