• پاکستانی وفد کی افغان صدر سے ملاقات

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ تمہینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے صدر اشرف غنی سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں کابل کا دورہ کرنے والے وفد میں اس ملک کے ڈائریکٹر جنرل فوجی آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد بھی شامل ہیں۔توقع کی جارہی کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ جمعے کو کابل کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس

Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
کمنٹس