• عدالتی فیصلے پر مریم نواز کی شدید تنقید

نواز شریف کو تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل قراردئے جانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر مریم نواز نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلی اسی وقت تک ہے جب تک یہ فیصلہ دینے والے کرسیوں پر موجود ہیں

سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ایک ہی مقدمے میں چار چار بار نااہل قراردیا گیا - انہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے کےساتھ ساتھ آصف زرداری اور عمران خان کو مہرہ قراردیا - مریم نواز نے اپنا مخصوص نعرہ لگوا کر کہ روک سکو تو روک لو کو بار بار دوہراتے ہوئے کہا نوازشریف کی نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہے بلکہ یہ نااہلی اسی وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پر موجود ہیں - واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جمعے کو اپنے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کو سیاست سے تاحیات نااہل قراردے دیا ہے -

Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
کمنٹس