Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی حدود میں فائرنگ 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 5 زخمی

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ افغان صوبے خوست سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرم ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کا گشت کررہے تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی، صورتحال میں بہتری کے لئے عسکری سطح پر رابطہ جاری ہے۔

دوسری جانب پولیٹیکل حکام کے مطابق فائرنگ افغان صوبہ خوست سے کی گئی اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر سرحد پار سے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس