Apr ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • پکتیا میں افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں

افغانستان کے صوبے پکتیا میں پاکستان اور افغانستان کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

افغان سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ان ذرائع کے مطابق افغان فوجی، ڈیورنڈ لائن کے قریب کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاکستان کے فوجی اہلکاروں نے بڑا حملہ کر دیا جس کے بعد افغان فوجی اہلکاروں نے بھی جوابی حملہ کیا۔افغانستان کے صوبے خوست کے علاقے زازی میدان کے قریب سرحدی علاقے میں اتوار کے روز پاکستان اور افغانستان کے فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بھی دو عام شہری، ایک افغان فوجی اور دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے مسئلے پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔