Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: کوئٹہ کے عیسائی علاقوں میں حفاظتی انتظامات

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے پولیس سربراہ نے عیسائی شہریوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

ہماری پشتو ریڈیو سرویس کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے عیسائی رہنما سائمن بشیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ کوئٹہ کے پولیس سربراہ محمد زبیر نے ان سے باقاعدہ طور پر کہا ہے کہ احتیاط کے طور پر وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ کے پولیس سربراہ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورس تمام کلیساؤں کو تحفظ فراہم کرنے کی توانائی رکھتی ہے اور عیسائی علاقوں میں سیکورٹی اہلکار گشت کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں اتوار کے روز موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے عیسی نگری کے ایک گرجا گھر کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔