Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، یکجہتی کونسل اور جعفریہ الائنس نے کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشت گردوں کو لگام دے اور ان کے خلاف کریک ڈاون کرکے تکفیری دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ اور ان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر تکفیری دہشت گردوں نے پورے شہر کا امن تباہ کر رکھا ہے، شیعہ شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ  کل بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلتے ہوئےعبدالستار روڈ پرفائرنگ کی جس سے حاجی محمد آصف شہید ہوگئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کا کارکن ان کا بیٹا عباس علی شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹرز عباس علی کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ عباس علی ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے اہم رکن اورعہدیدار ہیں ۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔

مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، یکجہتی کونسل اور جعفریہ الائنس نے کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تکفیری دہشت گردوں کو لگام دے اور ان کے خلاف کریک ڈاون کرکے تکفیری دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ اور ان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر تکفیری دہشت گردوں نے پورے شہر کا امن تباہ کر رکھا ہے، شیعہ شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ کل بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلتے ہوئےعبدالستار روڈ پرفائرنگ کی جس سے حاجی محمد آصف شہید ہوگئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کا کارکن ان کا بیٹا عباس علی شدید زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹرز عباس علی کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ عباس علی ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے اہم رکن اورعہدیدار ہیں ۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔

ٹیگس