Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں پھر ٹارگٹ کلنگ،2 شہید،1 زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعے میں دو افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مغربی بائی پاس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری سے ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے بولان میڈیکل کالج منتقل کر دیا گيا۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں نے عبدالستار روڈ پر واقع ایک دوکان پر فائرنگ کی تھی جس میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد آصف شہید اور ان کا بیٹا عباس علی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، یکجہتی کونسل اور جعفریہ الائنس نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں دہشت گردانہ حملے رکوانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

ٹیگس