Apr ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ، وزیراعلی کی مذمت

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شیعہ ہزارہ برادری کے 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار دہشتگرد وں کی فائرنگ سے محمد علی اور سید زمان شہید جبکہ سفر خان زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس نے آج شٹرڈاؤن کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ دوسرا حملہ تھا، یکم اپریل کو قندہاری بازار میں ایک ٹیکسی پر حملے میں شیعہ ہزارہ برادری کا ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا تھا، اس واقعہ کیخلاف علمدار روڈ پر ایک ہفتے سے زائد عرصہ تک دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

ٹیگس