Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • غیرملکی قبضہ اور بیرونی مداخلت تنازعات کا باعث

پاکستان نے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخت کی پالیسی اب ختم ہونی چاہئیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لئے تنازعات کی وجوہات کا جاننا اہمیت کا حامل ہے، تنازعات کے جامع حل کے لئے تمام متعلقہ فریق کو شامل کیا جانا چاہئے اور ان تنازعات کے حل کے لئے اقوام متحدہ کو سرگرم کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے تنازعات کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جانا چاہئے،غیرملکی قبضہ اور بیرونی مداخلت تنازعات کا باعث بنتے ہیں، دیرپا امن کے لئے خواتین اور نوجوان کا کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس ملک میں غیر ملکی بالخصوص امریکہ کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ امریکی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہوئے اور پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں آ گیا۔

ٹیگس