• پاکستان کے وزیر خارجہ نا اہل پارلیمانی سیاست سے آوٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نا اہل قرار دے دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نا اہل قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا گیا۔

درخواست گزار عثمان ڈار نے موقف اپنایا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک نجی کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں لیکن انہوں نے بینک اکاؤنٹ اور تنخواہ کی تفصیلات 2013 کے انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے، لہذا انھیں غلط بیانی پر نا اہل کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بھی اقامے اور تنخواہ چھپانے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا۔

Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
کمنٹس