May ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • پشاور میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک پر واقع نجی ہوٹل میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور کے جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک کے کنارے واقع نجی ہوٹل کی چوتھی منزل پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود ایک ہی خاندان کے 4 افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں جبکہ برابر والے کمرہ میں موجود 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو کہ نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آ گرے اور جزوی طور پر چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا۔

تحقیقاتی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہی ہیں کہ آیا دھماکا گیس سلنڈر کا تھا، شارٹ سرکٹ کا تھا یا بارودی مواد سے کیا گیا تھا ۔

ٹیگس