May ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • آزاد تجارت کو فروغ دینے پر ایران اور پاکستان کی تاکید

کراچی میں ایران کے قونصلر جنرل احمد احمدی نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور آزاد تجارت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 کراچی کے علاقے کورنگی میں صنعت و تجارت کے اعلی حکام سے ملاقات میں ایران کے قونصلر جنرل نے کہا ہے کہ ایران، دو طرفہ تجارتی لین دین کو بڑھانے کے لئے پاکستانی صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایرانی قونصلر جنرل احمدی نے کراچی میں ایران کی جانب سے صنعتی و تجارتی نمائشوں کے انعقاد کو تجارتی تعلقات کے فروغ میں موثر قرار دیا اور کہا کہ انھیں امید ہے کہ ان نمائشوں میں پاکستانی تاجر اور صنعتکار بھی شرکت کریں گے۔اس ملاقات میں کراچی کے علاقے کورنگی کی تاجر یونین کے سربراہ طارق ملک نے بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کافی مواقع پائے جاتے ہیں اور پاکستان کے تاجروں کی جانب سے ان مواقع کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

ٹیگس