May ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت

ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ظلم و تشدد کی سخت مذمت کی اور فلسطینوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔ شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ٹیگس