• لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی ہلاک

آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خودکش بمباروں کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد جاں بحق اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا جن میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور شیعہ مسلمانوں کے قاتل تھے جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ٹیگس

May ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
کمنٹس