May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ

حکومت پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو عالمی قوانین کے تحت حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور اسی طرح کشمیر کے مظلوم عوام کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا ہے اور عالمی اداروں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
 انہوں نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اس فیصلے سے عالمی قوانین کو پامال کر کے رکھ دیا ہے۔
 پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد، وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو عالم اسلام کی بہت سے مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔
 اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری اور ٹھوس اقدامات کی اپیل کی تھی۔

ٹیگس