Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا وقت ختم

پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ اور وقت ختم ہوگیا ہے اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے آخری دن میں دوگھنٹے کی توسیع کردی تھی۔

پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں کے ذریعے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت ختم ہوگیا اور آخری دن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے امیدواروں کا ہجوم تھا۔ عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاسی پہلوان اکھاڑے میں اترآئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف مریم نواز، بلاول بھٹو، آصف زرداری، عمران خان اور پرویزمشرف جیسے سبھی سیاسی پہلوان میدان میں اتر آئے ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے ترپن سے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ بلاول بھٹو نے لیاری لاڑکانہ اور مالا کنڈ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عمران خان نے اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ لاہور میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ نون کے خواجہ سعد رفیق سے ہوگا۔
سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے چترال کے ساتھ ساتھ لیہ سے بھی کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ شہباز شریف نے لاہور کے علاوہ سوات سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ مریم نواز لاہور کے دو حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے الیکشن لڑیں گی۔

ٹیگس