Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • پائیدار امن کے قیام  کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر تاکید

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز کو قیام امن کے لیے آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کامرہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و ترقی کے لیے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا اور تعاون پر مبنی فریم ورک ہی خطے کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لا سکتا ہے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آپس کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

ٹیگس