Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحد پر دہشت گردی 8 ہلاک

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹوں پر متعدد حملے کیے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں شوال کے مقام پر کئی بار فوجی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 3 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین سرحد پار حملوں اور بارڈ رسیکیورٹی مینجمنٹ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

 

ٹیگس