Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

 

ٹیگس