Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دوہری شہریت کا سنگین مسئلہ

پاکستان میں ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کی جانب سے دوہری شہریت کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان میں 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر ایک بار پھر دوہری شہریت کا مسئلہ در پیش ہوا ہے اور اس بار بھی اہم نام اس فہرست میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا اور پی ایس پی کی فوزیہ قصوری سمیت 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔

 قومی اسمبلی کے 49، پنجاب اسمبلی کے 53، سندھ اسمبلی کے 11، خیبرپختونخوا کے 8 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک امیدوار کی دوہری شہریت سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے نے دوہری شہریت کے امیدواروں کے پاسپورٹ، سفری تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں اور کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو یہ تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق معروف سیاست دانوں میں مراد علی شاہ، فوزیہ قصوری اور احمد یار حراج کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ فیصل واوڈا، نادر لغاری اور گلفام سواتی امریکا کی شہریت رکھتے ہیں جب کہ فرحانہ قمر برطانوی شہری ہیں۔

60 امیدواروں کے پاس برطانیہ، 26 کے پاس امریکا، 24 کے پاس کینیڈا، 3 کے پاس آئرلینڈ اور 2 کے پاس بیلجیم کی شہریت ہے۔ سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، اسپین، ازبکستان، جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والے ایک ایک امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔

 

ٹیگس