Jun ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انتخابات کے دوران امیدواروں پر دہشت گردانہ حملے

بعض ممالک نے کہا ہے کہ انتخابات کو سبو تاژ کرنے کے خدشات موجود ہیں ۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ انتخابات کے دوران 3 سیسنا جہاز سیکورٹی کیلئے ہمہ وقت موجودہوں گے، رینجرز ا ور مختلف صوبوں کی کانسٹیبلریز کا کردار سب سے اہم ہوگا، صوبوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کے لئے وزیراعظم ہاؤس اور کابینہ ڈویژن کو خطوط لکھے ہیں، کو آرڈینیشن کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کردار امیدواروں کے کاغذات نامزدگیاں جمع ہونے تک تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور خوکش حملے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خدشات پائے جاتے ہیں۔

ٹیگس