Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • نواز شریف کا پاکستان نہ جانے کا فیصلہ

پاکستان کے برکنار ہونے والےسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور انہیں اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب سے آیا ہوں بیگم کلثوم سےبات نہیں ہو سکی میری بیگم اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں ہےاور ان حالات میں پاکستان جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا اگر اگلے چند روز میں کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہوئی تو ڈاکٹر کے مشورے سے پاکستان جانے کا فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور گزشتہ جمعرات کو ان کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آ‏ئیں گے اور نیب نے ان کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش بھی کی تھی۔

ٹیگس