Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کا جنگی  طیارہ گر کر تباہ

پاکستان کا جنگی طیارہ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنگی تربیتی طیارہ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا اوراس میں آگ لگ گئی،آگ بجھانے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کے فوراً بعد آگ لگ گئی تھی، جہاز کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قریبی آبادی پر گرنے سے بچایا اور ایئرپورٹ کی جانب لے آیا۔

عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔

ادھر ایئرپورٹ ذرائع یہ کہتے ہیں کہ پائلٹ کو جہاز سے اتر کر جان بچانے کا موقع نہیں ملا اور وہ جاں بحق ہوگئے، تاہم اس بات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

طیارہ تباہ ہونے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیاہے ۔

ٹیگس